ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔
سٹیٹ بنک کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 8 مارچ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔