ایک نیوز :سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات نواز شریف اور مریم نواز کے کہنے پر کی، اگست 2020 میں میری جنرل (ر) باجوہ سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، پہلی ملاقات کے بعد مجھے ترجمان بنایا گیا تھا۔
محمد زبیرنے ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ ود بیرئیرزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ سے میری دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی تھی، میں ذاتی طور پر اگر ملا تھا تو مجھے ترجمان کیوں بنایا گیا، ہماری پارٹی میں دوبیانئے تھے ایک مفاہمتی بیانیہ اور دوسرا مزاحمتی بیانیہ، یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے پیغام رسانی میں کوتاہی کی ہے، پی ڈی ایم ، میری جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات کے دوہفتے بعد بنی تھی، جنرل (ر) باجوہ پی ڈی ایم بنانے پر ناراض تھے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ جنرل (ر)باجوہ نے نوازشریف کو کہا تھا کہ میں نے زبیر کے ذریعےمثبت پیغام بھجوائے تھے، جنرل (ر)باجوہ نے نوازشریف کو کہا کہ میرے مثبت پیغامات کےباوجود آپ نے پی ڈی ایم بنادی، قیادت کومیرے بارے یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے پیغامات پہنچانے میں مس کنڈکٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پچھلےدور میں پی آئی اے،فیسکو اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے معاملات طے ہوچکے تھے، ہم نے نجکاری کےسارے معاملات مکمل کرلئے تھے،اسحاق ڈار نے رکوادیا تھا۔