بھارت: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی زخمی ،ہسپتال داخل

Mar 14, 2024 | 20:37 PM

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی  شدید زخمی ہوگئیں ،جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 69 سالہ سیاستدان ایک تقریب سے واپس پہنچی ہی تھیں کہ گھر میں پھسل گئیں ان کا سر فرنیچر پر جالگا جس سے انہیں گہرے زخم آئے ہیں ۔جس کے بعد نہیں کولکتہ کے سرکاری SSKM ہسپتال لے جایا گیا ۔ٹی ایم سی نےممتا بینر جی کی زخمی حالت میں ایک تصویرٹویٹر پر شیئرکی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پیشانی سے خون بہہ رہا ہے ۔ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری چیئر پرسن شدید زخمی ہیں عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں ۔ 

بھارتیا جنتا پارٹی کے صدر سوکانتا ماجمدار نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں اور سیاست کا حصہ بنیں۔

بھارت کی نائب صدر جگدیپ ڈھنکر نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
 

مزیدخبریں