ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینےکا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پی پی 32 گجرات سے ضمنی الیکشن لڑیں گے، پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالت میں پیشی کے دوران اپنے کاغذات پر دستخط کردئیے ۔
واضح رہے کہ لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج تنویر احمد شیخ نے مقدمے کی سماعت کی، پرویز الہٰی نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
اس موقع پر ان کے وکیل نے عدالت سے ستدعا کی کہ پرویز الہی سے کاغذات پر دستخط کروانے ہیں، آپ اجازت دیں۔اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے ریمارکس دیے کہ دستخط آپ جیل سے بھی کروا سکتے ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ جیل میں ہر طرح کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بعد ازاں پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں دستاویزات پر دستخط کردیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔