وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات احسن اقدام ہے ، صدر مملکت

Mar 14, 2024 | 17:01 PM

ایک نیوز : صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ہونیوالی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہے،  یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں، میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں ،  وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر سیفران امیرمقام کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ وزیراعظم سے میری پہلی ملاقات تھی، امن و امان اور عوامی مساائل کے حوالے سے وزیرعظم سے بات چیت ہوئی، او انہوں نے  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں