ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہیلتھ کارڈکی ری لانچنگ کیلئے3ماہ قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،پنجاب میں ہیلتھ انشورنش پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لئے تجاویز اور سفارشات پر غوربھی کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کو مزید موثر بنانے کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کی منظوردےدی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لئے 3ماہ میں قابل عمل پلان طلب کر لیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا پراجیکٹ ہے۔پائیدار میکنز م کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔