فیض آباددھرناانکوائری،کمیشن نےکئی شخصیات کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی

Mar 14, 2024 | 16:36 PM

ایک نیوز: فیض آباددھرناانکوائری میں کمیشن نےکئی شخصیات کےخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
ذرائع کےمطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کر لی ، رپورٹ کمیشن کے چیئرمین اختر علی شاہ نے کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دی ، رپورٹ میں اٹھائیس اہم شخصیات کے بیانات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کےمتن کےمطابق دھرنے سے متعلق تمام فیصلے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو نے صوبائی حکومت کی ایماپر کیے۔
ذرائع کےمطابق کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں کئی سفارشات دی ہیں،آئی بی، پولیس، پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے، سی ٹی ڈی، حکومتی اور سپیشل برانچ کی رپورٹس بھی کمیشن کی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں، کمیشن نے کئی متعلقہ شخصیات کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی ہے۔
ذرائع کےمطابق ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے،تمام رپورٹ اور بیانات کی روشنی میں کمیشن نے فیض آباد دھرنا کو ہینڈل نہ کرسکنے والوں کی ذمہ داری کا بھی تعین کیا ہے، وفاق کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔

مزیدخبریں