ایک نیوز:چیئرمین ارساکی تعیناتی پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےتحفظات پروزیراعظم شہبازشریف نےنوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواتھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرائی تھی، ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لےلیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نےموقف اپنایاتھاکہ سی سی آئی میں طےہوچکاہے،کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیادپرصوبوں کےممبرسےہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےوزیراعلیٰ سندھ اورمحکمہ آبپاشی کےموقف کومان لیاتھا۔وزیراعظم شہبازشریف نےارساچیئرمین کی تعیناتی کانوٹیفکیشن واپس لےلیا۔وزیراعظم آفس نےچیئرمین ارساکی تقرری کانوٹیفکیشن منسوخی کاحکم نامہ جاری کردیا۔
واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےظفرمحمودکوبطورچیئرمین ارسا تعینات کیاتھا۔