ایک نیوز:نوازشریف کےصاحبزادوں کی تینوں ریفرنسزمیں ضمانت منظورہوگئی۔
حسن نوازاورحسین نوازکی دائمی وارنٹ منسوخی پرسماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی ۔
حسن ،حسین نوازکی طرف سےوکیل قاضی مصباح الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی مصباح لحسن نےاستدعاکی کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی تھی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر وارنٹ معطل کردیے تھے، ملزمان نے خود کو سرنڈر کردیا ہے تو اب وارنٹ منسوخ کردیے جائیں ۔
احتساب عدالت کےجج نےکہاکہ تینوں ریفرنسز میں یہ ملزمان ہیں ۔
وکیل قاضی مصباح الحسن نےکہاجی تینوں ریفرنسز میں شریک ملزمان ہیں ،العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں ،فلیگ شپ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ نے ہی بری کردیا تھا ۔
عدالت نےتینوں ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کی حاضری لگوائی گئی ،حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
جج نےنیب پراسیکیوٹرزسےاستفسارکیاکہ آج آپ کونوٹس کردیتےہیں۔
قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نےاستدعاکی کےکل کی تاریخ دے دیں۔
عدالت نے کل کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دیاحسن اور حسین نواز کی جانب سے پلیڈر کے لیے درخواست دائر کردی گئی، حسن اور حسین نواز کی جانب سے رانا محمد عرفان پلیڈر مقررکردئیےگئے۔
حسین نواز اور حسن نواز کی ضمانت منظوراحتساب عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس بھی ختم کردیا۔