ایک نیوز:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا افتتاحی سیشن ہوا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفد نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقات کی،آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کےمطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےآئی ایم ایف کے ساتھ مثبت اندازمیں کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا، ملاقات میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر محصولات میں اضافے کا پلان پیش کیا گیا، گردشی قرضوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔