ایک نیوز:دوسابق وزرائےاعظم کوسزائیں سنانےوالےجج محمدبشیرمدت ملازمت پوری ہونےپرریٹائرڈہوگئے۔
جج محمد بشیر13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو سزائیں سنائیں۔
جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے ،اس کےعلاوہ سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے ۔
جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔