کینسر کی مختلف اقسام سے کیسے بچا سکتا ہے؟

کینسر کی مختلف اقسام سے کیسے بچا سکتا ہے؟
کیپشن: کینسر کی مختلف اقسام سے کیسے بچا سکتا ہے؟

ویب ڈیسک: وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی مناسب مقدار کا استعمال کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔
ایریزونا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم ایسے غذائی جز ہیں جو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس تحقیق میں درمیانی عمر کی 36 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ کو وٹامن ڈی اور کیلشیئم سپلیمنٹس جبکہ دوسرے گروپ کو placebo استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے بعد ان خواتین کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم کے استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم کے سپلیمنٹس کے استعمال سے بریسٹ اور colon کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔