رمضان میں نیند کی کمی کیسے دور کی جاسکتی ہے؟

رمضان میں نیند کی کمی کیسے دور کی جاسکتی ہے؟
کیپشن: رمضان میں نیند کی کمی کیسے دور کی جاسکتی ہے؟

ویب ڈیسک:ماہرین کاکہنا ہے کہ کوشش کریں کہ افطار اور تراویح کے بعد سحری تک کم از کم 4 گھنٹے سونے کا موقع مل سکے۔
سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم از کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو جائے گا۔
دوپہر کے وقت مختصر وقت تک قیلولے سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
رمضان المبار ک میں روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں آتی ہیں جس سے نیند سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔مناسب وقت تک نیند ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتی ہے اور شخصیت کے ہر پہلو پر اس سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
رمضان کے دوران تراویح اور سحری کی وجہ سے نیند کا معمول کا شیڈول بدل جاتا ہے جس سے جسمانی گھڑی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس مہینے میں نیند کی کمی سے مختلف مسائل کا سامنا روزے داروں کو ہو سکتا ہے۔