ایک نیوز:ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق فریڈی نامی سمندری طوفان کی تباہی سے 100سے زائدافرادہلاک جبکہ90سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
حکام کاکہناہے کہ سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
حکام کامزیدکہناہے کہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔