افغان طالبان نے دبئی میں قونصل خانے کاکنٹرول سنبھال لیا

Mar 14, 2023 | 23:35 PM

ایک نیوز:افغان طالبان نے دبئی میں قونصل خانے کاکنٹرول سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق  امارت اسلامیہ افغانستان کی  وزارت اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان فدا کو دبئی میں افغانستان کاقائم مقام قونصلر تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
امارت اسلامیہ افغانستان کاکہنا ہےکہ دبئی قونصل خانےکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔
 امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کامزید کہنا ہے کہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کےحوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں