ایک نیوز:بی جے پی کےسابق وزیرکا اذان سے متعلق توہین آمیزبیان ،پابندی لگانے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سابق وزیر ایس ایشواراپا ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے کے جس دوران اذان کا وقت ہوگیا تاہم اس دوران اذان کے احترام میں رکنے کے بجائے ۔وہ اذان کیلئے انتہائی توہین آمیز گفتگو کرنے لگے۔
کے ایس ایشواراپا کاکہناتھاکہ میں جہاں بھی گیا اذان میرے لیے درد سر بنی رہی۔ یہاں ایک سپریم کورٹ جج ہے۔ جو آج نہیں تو کل اذان کی آواز کو ختم کردے گی۔
بی جے پی کے سابق وزیر کا مزید کہناتھاکہ ہم بھی مندروں میں دعا کرتے ہیں۔ شلوک گاتے ہیں۔ عورتیں بھجن گاتی ہیں۔ پوری دنیا میں واحد ملک ہے ۔جہاں مذہب کی حفاظت کی جاتی ہے۔ اذان کی کوئی ضرورت نہیں لہٰذا اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جانا چاہیے۔