عمران خان کی گرفتاری کیلئے اقدامات قابل مذمت ہیں،صدرمملکت 

 عمران خان کی گرفتاری کیلئے اقدامات قابل مذمت ہیں،صدرمملکت 
کیپشن: Steps taken to arrest Imran Khan are condemnable, President

 ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے اٹھائے جانے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

ٹوئٹر پراپنے بیان میں صدر عارف علوی نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کےد رمیان ہونے والے تصادم پر افسوس ہے، آج کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں۔

عارف علوی نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ملکی معیشت بھی ٹھیک نہیں لہذا حکومت کو ان معاملات کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

 صدر مملکت نے سوال کیا کہ ’کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کررہے ہیں‘۔ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت، عزت اور وقار کے لیے بھی اسی طرح فکر مند ہیں۔