ایک نیوز: ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کوخطرناک بیماری ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ ڈیمینشیا ایسا مرض ہے جس کا ابھی کوئی علاج موجود نہیں مگر ایک مخصوص غذا کے استعمال کو عادت بناکر اس سے خود کو بچانا ممکن ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ایکسٹر یونیورسٹی کہ حکام کہناہے کہ گریوں، مچھلی، سالم اناج، پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نباتاتی ذرائع پر مبنی غذائیں ڈیمینشیا سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک کے شہریوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے) جس کو مختلف امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کیلئے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
محققین نے کہا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ طرز زندگی کے انتخاب کس طرح امراض سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔بتایا کہ اس غذا سے ایسے افراد کو بھی ڈیمینشیا سے تحفظ ملتا ہے جن میں اس بیماری کا جینیاتی خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کیلئے 60 ہزار سے زیادہ افراد کا ڈیٹا آن لائن ڈیٹا بیس یو کے بائیو بینک سے حاصل کرکے ان کی طبی اور طرز زندگی کے عناصر کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد پھلوں، سبزیوں، سالم اناج اور مچھلی وغیرہ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔