سانولے رنگ کی وجہ سے امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس

Mar 14, 2023 | 23:01 PM

ایک نیوز : اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کہ وجہ سے اُن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔

 تاہم اداکارہ  کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور  یہ ان کی  خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ جلد آمنہ الیاس اور عفان وحید کی فلم مستانی پاکستان کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں