طالبان  نےمرددرزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پرپابندی لگادی

افغانستان میں درزیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Increasing Economic Difficulties of Tailors in Afghanistan

ایک نیوز: طالبان نے مرددرزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پرپابندی لگادی۔فیصلے سے افغانستان میں درزیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور روزگار کے میدانوں میں پابندیوں کے بعد خواتین کے لباس سے متعلق اب ایک نئی پابندی عائد کردی گئی۔
افغانستان کے صوبے پروان میں درزیوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے انہیں زبانی حکم دیا ہے کہ وہ خواتین کے کپڑے نہیں سی سکتے۔ نئی پابندی نے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب مقامی حکام نے ایسے احکامات دیئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے نہیں بلکہ ان کا ناپ لینے سے روکا گیا ہے۔