ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے زمان پارک کے باہرپولیس کے محاصرے پرردعمل میں کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے ۔رتی بھربہادری،غیرت رکھنے والاشخص ہوتاتوشرم سے ڈوب مرتا۔
نوازشریف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو بزدلی اور بے غیرتی کادھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے عمران خان کیلئے شعربھی تحریرکیا۔
اکبرنے سنا ہے اہل غیرت سے یہی،جینا ذلت سے ہوتومرنا اچھا۔