کینیڈامیں ڈرائیورنے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا،2افرادہلاک

کینیڈامیں ڈرائیورنے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا،2افرادہلاک
کیپشن: У Канаді водій вантажівки в'їхав у пішоходів, 2 людини загинули

ایک نیوز:کینیڈامیں المناک حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیورنے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا،2افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہرکیوبک میں ٹرک حادثہ پیش آیا۔ 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا ہےاوراس سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ترجما ن پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 سال کے درمیان تھیں۔ ہسپتال میں داخل دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

عینی شاہدین کاکہناہے کہ  ٹرک نے پہلے مشہورمائیکرو بریوری کے باہرفٹ پاتھ پرمتعدد راہگیروں ٹکر ماری پھر تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی کچل ڈالا۔ زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جون 2021 میں اونٹاریو میں ایک پاکستانی نژاد خاندان پرایک شخص نے اس وقت گاڑی چڑھائی تھی جب وہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔اس حادثے میں خاندان کے چار افراد جان سے گئے۔

2018 میں بھی ایک کینیڈین شہری نے ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھائی تھی جس میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔