شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،امن واپس آئے گا،آرمی چیف 

Mar 14, 2023 | 20:03 PM

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں۔ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران انہیں فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور فراہمی کی CT کوششوں کو سراہا، جو پائیدار استحکام اور NMDs کی پائیدار پیش رفت کے لیے ضروری ہے۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستانی عوام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزیدخبریں