فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف 

 فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف 
کیپشن: Розкриття інформації про виявлення банківського рахунку на мільярди рупій на ім'я Фарах Гогі

ایک نیوز: فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف  ہوا ہے۔ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی عدالت نے  اشتہار میں فرحت شہزادی کو 30 دن میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

حکام کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیاگیاہے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔

حکام کا مزیدکہناہے کہ  فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے۔اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔