ایک نیوز:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیاگیا۔اجلاس کی صدارت مولانا سید عبدالخبیر آزاد کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو نماز عصر کے بعد اوقاف ہال پشاور میں طلب کرلیاگیاہے۔
وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادتیں سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کرائیں۔