ایک نیوز : بنگلا دیش نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا ہے۔ بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 158رنز بنائے، لٹن داس 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔
159 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ ملان 53 رنز بنا کر نایاں رہے کپتان جوز بٹلر نے 40 رنزبنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، تنویر اسلام ، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 6 وکٹوں اور دوسرا 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل 3 میچز کی ون ڈے سیریز انگلینڈ نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
HISTORIC ????????????
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 14, 2023
Bangladesh's first-ever series win against England - a 3-0 whitewash! ???? pic.twitter.com/DStl28z1xS