سینئر بھارتی صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال

vad partap vedic died
کیپشن: vad partap vedic died
سورس: google

 ایک نیوز : سینئر بھارتی  صحافی ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک  کا 78 سال کی عمر میں  انتقال ہو گیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک  آج صبح تقریباً 9 بجے وہ باتھ روم میں پھسل گئے تھے، اس کے فوراً بعد انہیں گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک  ہندی  زبان کے معروف صحافی اور وکیل  تھے، انہوں نے 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ آخری بار وہ اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے  کالعدم جماعت الدعوہ کے رہنما حافظ سعید کا انٹرویو کیا تھا۔ ان کے انٹرویو کو خوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔

حافظ سعید کے انٹرویو کے بعد جب  بھارت میں ہنگامہ برپا ہوا تو دو ارکان پارلیمنٹ نے ان پر غداری کا مقدمہ چلا کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ویدک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف دو ارکان پارلیمنٹ کو ہی نہیں، بلکہ پورے 543 ارکان پارلیمنٹ کو اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرکے مجھے پھانسی پر لٹکانا چاہیے، میں ایسی پارلیمنٹ پر تھوکتا ہوں!

سینئر صحافی ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک  30 دسمبر 1944 کو اندور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جے این یو سے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی اور چار سال دہلی میں سیاسیات کے استاد رہے۔ وہ سیاسیات کے علاوہ فلسفہ بھی پڑھاتے رہے۔

آنجہانی صحافی ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک  کا شمار قابل ترین ایڈیٹروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نوبھارت ٹائمز کے ایڈیٹر کے طور پر 12 سال تک کام کیا۔ اس کے علاوہ افغانستان پر تحقیق کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن، ماسکو سمیت 50 سے زائد ممالک کا سفر کیا۔