دورہ افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان

دورہ افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کےخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  ہوں گے جبکہ عمرگل باؤلنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس کے علاوہ ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔افغانستان کیخلاف یو اے ای میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ  میں بابر اعظم سمیت 5 سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے اور ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔