ایک نیوز:اسلام آباد،تھانہ آئی نائن پولیس نے فوجی افسر بن کر وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے طالب علم کو حبس بے جا میں رکھا اور کتابیں موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی ملزم نے پہلے اپنا تعارف پولیس اہلکار پھر بطور فوجی افسر کروایا۔ جس کے بعد ملزم نے طالب علم کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔آئی نائن پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے خود کو خفیہ ایجنسی کا بریگیڈئیرظاہر کرنیوالے مشکوک شخص گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم محمد نواز نے خود کو آئی ایس آئی کا حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی عامر کو ایف سکس اپنے مبینہ دفتر طلب کیا تھا اور اس کی سکیورٹی کلئیرنس کے بہانے اس پر محکمانہ تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ملزم نے ظاہر کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش ترین علاقےسیکٹر ایف سکس میں واقع گھر دراصل آئی ایس آئی کا سیف ہاؤس تھا۔