ایک نیوز: خیبر پختون خوا ہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بگوانی چوکی کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ اور 4 دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے جس کو ادارے نے ناکام بنادیا۔
واضح رہے کہسیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے جس میں سے 2 شمالی وزیرستان اور 4 چارسدہ میں ہلاک ہوئے تھے۔
۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق پرانگ پولیس تھانے کی حدود میں چارسدہ کے علاقے نیساٹا میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی جس کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔