ایک نیوز : مشہور ریپر کوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام ’’ کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو ‘‘ تھا۔ اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔ سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں "الٹرا میوزک" فیسٹیول کے دوران ’’کوسٹا ٹیچ‘‘ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔ سنگر نے پھر گانا شروع اور پھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ریپر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔
South African rapper Costa Titch has reportedly #diedsuddenly on stage at a music festival. pic.twitter.com/zAbzWCmBlk
— DiedSuddenly (@DiedSuddenly_) March 12, 2023
گلوکار کے بھائی نے اتوار کو موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے ’’ انسٹا گرام ‘‘ اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگر کوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔ انہو ں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں ’’ کوسٹا ٹیچ‘‘ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
الٹرا میوزک فیسٹیول نے بھی ایک بیان میں اظہار تعزیت کیا اور واضح کیا کہ کوسٹا جنوبی افریقہ میں ایک بااثر آواز، ایک باصلاحیت ریپر، ڈانسر، گلوکار، نغمہ نگار، ساتھی اور شاندار دوست تھا۔
View this post on Instagram
کوسٹا ٹیچ سواتینی اور موزمبیق کی سرحدوں کے قریب مبومبیلا شہر سے تعلق رکھنے والا گلوکار تھا۔ اسے افریقہ میں سٹار بنانے والے گانوں میں گانے "بگ فلیکسا" کا کردار رہا ۔ اس گانے کو ٹک ٹاک پر شاندار کامیابی ملی اور اس نے یوٹیوب پر بھی 45 ملین ویوز حاصل کر لیے۔ ریپر نے حال ہی میں ایک میوزک کمپنی کے ساتھ شراکت داری میں حصہ لیا تھا۔