ایک نیوز: رمضان المبارک سے قبل اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے ملک میں آندھی ، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔
16 سے 20 مارچ کے دوران لاہور ، اسلام آباد ، مری ،گلیات ،راولپنڈی ، اٹک ،چکوال ، جہلم ، سیالکوٹ ، گجرات اور نارووال چترال، دیر ، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، کرک ، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ہری پور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، شانگلہ ، پشاور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی ، کوہاٹ اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 مارچ کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، قصور اور شیخوپورہ میں آندھی ، گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
خوشاب، ننکانہ صاحب ،میانوالی ،بکھر ، لیہ ، خانیوال ، سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور میں بھی ابر کرم برسے گا۔
17 سے 19 مارچ کے دوران سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، میرپور خاص ، دادو ،کراچی ، شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارانی علاقوں کے لئے مفید ہوں گی تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، مری ،گلیات اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔