لیبیا کشتی سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار

لیبیا کشتی سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار

ایک نیوز: ایف ائی اے کی خصوصی ٹیم  نے لیبیا کشتی سانحہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابقڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل کی زیرنگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک اور   مرکزی ملزم محمد سعید سنار کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم لیبیا کشتی ڈوبنے کی وجہ سے ہونے والی متعدد اموات میں انتہائی مطلوب تھا۔ملزم 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ لیبا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے  اور تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا ۔

ملزم کے دو بیٹےپہلے سے ہی لیبیا میں مقیم ہیں اور ملزم کے بیٹے لیبیا سے کشتی کے  ذریعے لوگون کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجواتے ہیں۔ مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے عوض 20 سے 25 لاکھ وصول کئے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق  گرفتار ملزم ڈنکی لگانے والوں رقم وصول کرکے لیبیا میں مقیم اپنے بھائی کو بھیجتا تھا۔ انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث ابتک 5 ملزمان انسانی اسمگلر گرفتار ہوچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں  محمد سعید الیاس، عبیداللہ،راحیل،زاہد اور سفیان شامل،تعلق گجرات،کھاریاں،منگوال،اور کوٹلہ سے ہے۔