مینارپاکستان جلسہ: پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی

مینارپاکستان جلسہ: پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی
کیپشن: Minar Pakistan Jalsa: Stopped in PTI and district administration(file photo)

ایک نیوز: مینارپاکستان پر اتوار کو جلسے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ میں ایک مرتبہ پھر ٹھن گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر لاہور شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع ضلعی حکومت کے مطابق 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے ابھی تک کسی نے درخواست نہیں دی۔ درخواست آنے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو بھجوا دیا جائے گا۔

ذرائع ضلعی حکومت نے بتایا کہ جلسے کی اجازت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے دینی ہے۔ 19 مارچ کو لاہور میں پی ایس ایل کا اہم میچ ہے۔ 

اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان دن دو بجے جلسہ کرنا ہے اجازت دی جائے۔ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔ جلسے کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا۔