بھارتی ریاست بہار کی خواتین میں 'سیریل کِسر' کا خوف

  بھارتی ریاست بہار کی خواتین میں \'سیریل کِسر\' کا خوف

 ایک نیوز :  بھارتی ریاست بہار کے شہر جموئی میں سڑک پر خوف کا پہرہ ، سرراہ چلنے والی خواتین اور لڑکیوں  میں دہشت پھیل گئی ۔سیریل کسر   اچانک آتا ہے اور بوسہ لے کر بھاگ جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  جموئی کی خواتین اور لڑکیوں میں خوف اس 'سیریل کسر' کا ہے ۔ یہ 'سیریل کسر' سڑک پر چلتی ہوئی  خواتین اور لڑکیوں  کی چار سے پانچ منٹ تک ریکی کرتا ہے ،  پھر ان پر جھپٹ پڑتا ہے زبردستی ان کا بوسہ لیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔

جموئی پولیس  کے سارے افسر اور اہلکار ’سیریل کسر‘ کی تلاش میں  جٹے ہوئے ہیں  لیکن اب تک وہ پکڑا نہیں جا سکا ہے۔ 

ایسا ہی ایک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں اس وقت قید ہوا جب صدر اسپتال کے احاطے میں ایک خاتون موبائل فون پر بات کر رہی تھی کہ پیچھے سے ’سیریل کسر‘ آیا، اسے زبردستی چوما اور فرار ہو گیا۔

ضلع بھر  میں  ان وارداتوں کے باعث سنسنی پھیل گئی ہے۔ کچھ اور لڑکیاں بھی مبینہ طور پر ایسے واقعات کا شکار ہوئیں۔ ضلعی پولیس ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں کر پائی ہے تاہم انکوائری جاری ہے ۔