عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے نتیجے سے باخبرہیں: شیخ رشید

Mar 14, 2023 | 12:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا ہے،  مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا۔ 
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا  کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبرہیں۔پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اور  اس کی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی، جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو آئین کے حکم  کی عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا۔ 90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی۔ ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی ہے۔  30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں ہے۔  7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکا سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

مزیدخبریں