ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد سے اہم شخصیت لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔ جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک جانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پولیس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ اس حوالے سے پولیس افسران کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادبخاری اسلام آباد اور لاہور پولیس کے ہمراہ زمان پارک جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے لاہور پولیس سے رابطہ بھی کیا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس کل سے لاہور میں موجود ہے۔