سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 14, 2023 | 12:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کر تے ہوئے 320 کلو چرس اور دیگر منشیات برآمد کر لی ہیں۔   

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے کراچی شاہ فیصل روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 264 کلو چرس برآمد کی ہے۔گاڑی کو سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات اسمگل کی جا رہی تھی  جس میں  ملوث 3 ملزمان کو گرفتار  کر لیا گیا ہے۔

اے این ایف نے مظفر گڑھ ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار اور پِک اپ سے 52 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔برآمدہ منشیات کو گاڑی کے خُفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کار چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 140 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں  اور فیصل آباد لاشاری گاؤں کے قریب کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہےجبکہ ملزم کی نشاندہی پر اسکے دوسرے ساتھی کو بھی لاشاری گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان منشیات بیچنے میں ملوث تھے۔

اے این ایف نے9 اولڈ چمن ایریا کے قریب کاروائی کرتے گہری کھائی میں چھپایا گیا 1846 لیٹر کیمیکل مواد برآمد  کیا ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-14/news-1678777509-7300.mp4

مزیدخبریں