ایک نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دیگر کئی اہم فیصلوں کے ساتھ ماہ رمضان کے لیے دفتری اوقات کار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں تمام وفاقی ادارے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے اور 2 بجکر 30 منٹ پر بند ہوجائیں گے۔ ماہ رمضان میں جمعتہ المبارک کو دفاتر دوپہر ساڑھے بارہ بجے بند ہوگیں۔
نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔