ایک نیوز: بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پردوگرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گائوں میں دوگروپوں میں معمولی بات پرتلخ کلامی پر تصادم کا واقع پیش آیا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے کلہاڑیوں اورڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
حکام کاکہناہے کہ تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔