ایک نیوز:لاہورشاہدرہ کے علاقے میں خاتون نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کوقتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اور سابق پولیس اہلکاردونوں ہوٹل آئے ہوئے تھے جہاں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمہ جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمے درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔جس کے بعد واقعے کی درست تفصیلات سامنے آسکیں گی ۔