انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا سےکنارہ کشی کر لی

Mar 14, 2023 | 06:23 AM

ایک نیوز:اداکارہ ومیزبان انوشے اشرف نے رمضان المبارک سے قبل سوشل میڈیا سےکنارہ کشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ومیزبان انوشے اشرف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک کے برکت والے مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کیلئےسوشل میڈیا سے ایک ہفتے کیلئے وقفہ لے رہی ہوں۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ چاہتی ہوں کہ رمضان کا آغاز کھلے دماغ سے کرسکوں تاکہ ماہ مبارک کی برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں۔
انوشے اشرف کا مزیدکہناتھا کہ میں اس ایک ہفتے میں پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی۔ جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔ اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کروں گی۔ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری اختیار کر لی۔

مزیدخبریں