کراچی:جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

کراچی:جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی
کیپشن: Karachi: Fire broke out in huts

ایک نیوز:کراچی ملیرسٹی میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں خاتون جھلس گئی۔
 سی ای اوواٹربورڈکا کہناہے کہ فائربریگیڈکی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کے باعث 100 سے زائدجھونپڑیاں جل کرخاکسترہو گئی۔پانی سے بھرے متعددٹینکرزحادثہ کے مقام پرروانہ کردئیے گئے۔واٹربورڈکے صفورااورلانڈھی ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
سی ای او واٹربورڈکامزیدکہناہے کہ آگ پرقابوپالیاگیاہے۔اورکولنگ کاعمل جاری ہے۔آگ سے جھلس کرزخمی ہونے والی خاتون کوبھی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب متاثرین کا کہنا کہ امدادی کارروائیاں دیرسے شروع ہونے کے باعث آگ زیادہ پھیل گئی۔جس کے نتیجے میں کافی زیادہ نقصان ہواہے ۔