ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب وسینئررہنمامسلم لیگ(ن) حمزہ شہبازوطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے۔ حمزہ شہبازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہو گئے۔ خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازوطن واپس پہنچ گئے
Mar 14, 2023 | 03:36 AM