معاشی مسائل کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کرسکی،ہانیہ عامرکاانکشاف

معاشی مسائل کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کرسکیں،ہانیہ عامرکاانکشاف
کیپشن: Unable to complete education due to financial problems, Hania Amir revealed

ایک نیوز:اداکارہ ہانیہ عامرنے انکشاف کیاکہ معاشی مسائل کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کرسکی۔ 
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔سال 2016 میں فلم جاناں سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ کے حالیہ ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامرکاکہناہے کہ وہ گھریلو معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کر سکیں اور کالج کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی۔ گھر کی واحد کفیل ہیں اور انہیں کالج کی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی۔ کیونکہ انہیں خوش قسمتی سے شوبز میں کام مل گیا تھا اور انہیں پیسے ملنے لگے تھے ۔جس کی اُس وقت انہیں بےحد ضرورت بھی تھی۔