راکھی ساونت رمضان المبار ک میں عمرہ سعادت حاصل کرنے کی خواہشمند

راکھی رمضان المبار ک میں عمرہ سعادت حاصل کرنے کی خواہشمند
کیپشن: Rakhi wishing to attain Umrah Saadat in Ramadan Al Mubarak

ایک نیوز:بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت رمضان المبارک میں عمرہ سعادت حاصل کرنے کی خواہشمندہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا  تھااور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔ تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کاکہناتھاکہ رمضان المبارک میں روزے رکھوں گی اور میرے  ماموں ممبئی کی مقامی مسجد سے حلف نامہ تیار کروا رہے ہیں تاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا سکوں۔ اگر رمضان المبارک میں عمرہ ادائیگی کیلئے جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔
بالی وڈ اداکارہ مزید کہنا تھاکہ میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں مسلمان ہوں۔میں رمضان المبارک میں باقاعدگی کے ساتھ روزے رکھوںگی اور نماز کی پابندی کروں گی۔ میں اب بھی پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔ میرا اوپر والے سے کنکشن ہے اور مجھے ضرور رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔