لاہور:وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،عون چودھری نے علی ترین اور مونس الٰہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی۔ مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الٰہی سے ملاقات بارے بھی آگاہ کیا۔