ججزتعیناتی سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی نےناموں کی توثیق کردی

Jun 14, 2024 | 20:08 PM

ایک نیوز: ججز تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے لیے بھجوائے گئے تین ناموں کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کےمطابق ججز تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت ہوا۔
  اجلاس میں فاروق نائیک، انوشہ رحمان، علی محمد خان، شازیہ مری، محسن عزیز اور سردار لطیف کھوسہ نے شرکت کی۔ 

پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی توثیق کر دی۔

مزیدخبریں