اتھلیٹکس فیڈریشن کی کوششیں رنگ لے آئیں ،ارشد ندیم کو فن لینڈ کا ویزہ مل گیا

 اتھلیٹکس فیڈریشن کی کوششیں رنگ لے آئیں ،ارشد ندیم کو فن لینڈ کا ویزہ مل گیا
کیپشن: Athletics Federation's efforts paid off, Arshad Nadeem got a visa to Finland

ایک نیوز: اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو فن لینڈ کا ویزہ جاری ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق اتھلیٹکس فیڈریشن کی کوششوں سے ارشد ندیم کو قلیل وقت میں فن لینڈ کا ویزہ مل گیا ۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کو بھی فن لینڈ کا ویزہ جاری ہوگیا،ارشد ندیم اور سلمان بٹ پہلی دستیاب فلائٹ سے فن لینڈ روانہ ہو ں گے، فن لینڈ کا ویزہ ملنے کے بعد اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ارشد ندیم کو فن لینڈ بھجوانے کی تیاری کررہی ہے۔

واضح رہےکہ انجری سے نجات کے بعد ارشد ندیم پہلی مرتبہ فن لینڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔