عیدپرموسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

Jun 14, 2024 | 19:50 PM

ایک نیوز:عیدالاضحی پربادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقےمیں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں ۔20 سے 22 جون کے دوران جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ بہاولپور ،بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ ،رحیم یار خان اور راجن پور میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال، جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ گجرات ،گجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں ۔ لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمانہ کوآرڈینیشن ناگزیز ہے۔ شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں